لاہور(نیوزڈیسک)شہباز شریف کا بچنا مشکل ، عابد باکسر کی مدد مانگنے کے بعد تحریک انصاف نے بھی رابطہ کر لیا، کل کیا کرنیوالے ہیں؟.. شہباز شریف کے گرد شکنجہ تنگ،،تحریک انصاف نے عابد باکسر سے رابطہ کرلیا۔ شفقت محمود کل عابد باکسر سے ملاقات کریں گے،قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ
انکاونٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر لاہور پہنچ چکے ہیں اور آج انہیں متعدد کیسسز میں عبوری ضمانت بھی مل گئی ہے۔جس کے بعد عابد باکسر نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپنے کیسسز کے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی اپیل کی ہے۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں دو روز میں سب کچھ بتانے والا ہوں ،میں بتاوں گا کہ شہباز شریف نے کن اہم شخصیات کو قتل کروایا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرا کسی سیاستدان ست تعلق نہیں تاہم میں عمران خان اور دیگر سیاستدانوں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں ۔عمران خان سے حمایت کی اپیل نے تحریک انصاف کو متحرک کردیا۔۔تحریک انصاف نے عابد باکسر سے رابطہ کرلیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما شفقت محمود کل عابد باکسر سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر یہ بھی خبر ہے کہ تحریک انصاف نے عابد باکسر کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اس ساری صورتحال کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بچ چکی ہے کیونکہ عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی ۔انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر براہ راست سنگین الزام عائد کر دئیے۔انہوں نے دو روز میں شہباز شریف کے خلاف بڑے انکشاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں دو روز میں سب کچھ بتانے والا ہوں ،میں بتاوں گا کہ شہباز شریف نے کن اہم شخصیات کو قتل کروایا۔