Saturday November 16, 2024

عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی کی کیا وجہ نکلی؟انصافیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی کی کیا وجہ نکلی؟انصافیوں کیلئے اہم خبر آگئی.. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے عمران خان کے جلسے میں آنے والوں کی تعداد کم ہوگئی ہے ، وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں۔میزبان حامد میر کے

عمران خان کے حالیہ جلسوں میں تعداد کم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹریاسمین راشد کا کہناتھا کہ ’میں نے کئی دنوں سے ٹیلی ویژن نہیں دیکھا کیونکہ میں اتنی مصروف رہی ہوں ، دیرکے جلسے کی ویڈیو آئی ہے ، اس میں تو کوئی حساب کتاب ہی نہیں تھا، میں حیران ہو رہی کہ کہاں کہاں آپ کہہ رہے ہیں۔سیکیورٹی خدشات سے متعلق ضمنی سوال پر ان کا کہناتھاکہ سکیورٹی تھریٹ کے علاوہ کچھ گرمی کی وجہ ہے، آپ بھی حلقے میں نکلے تھے تو اندازہ ہوا ہوگا کہ گرمی اور حبس میں حالات اتنے خراب ہیں ،اس میں جو لوگ باہر آجاتے ہیں ان کی بہت بڑی مہربانی ہے، ورنہ تو اس سے زیادہ مشکل موسم نہیں ہوسکتا جس موسم میں نا صرف ہم کمپین کر رہے ہوتے ہیں لیکن جو ہمارے کارکن اور جو باہر نکلتے ہیں ان کو تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے عمران خان کے جلسے میں آنے والوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی کی کیا وجہ نکلی؟انصافیوں کیلئے اہم خبر آگئی

FOLLOW US