لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیر قانون ضیاحیدر رضوی نے کہا ہے کہ شہبازشریف الزام تراشی نہ کریں۔ وہ محض دعوے کر رہے ہیں۔ چاہیں تو بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ چاہیں تو بہت کچھ بتا سکتے ہیں ۔ اس لئے ہمیں مجبور نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا اڈیالہ جیل میں قانون کے مطابق سہولتیں دی گئی ہیں۔نگران
حکومت الیکشن اور ضابطہ اخلاق کے مطابق کام کررہی ہے ۔ نگران وزیر قانون کا کہنا تھا کہ شہباز شریف محض دعوے کررہے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف الزام تراشی سے گریزکریں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھاکہ پنجاب کی نگراں حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر چل رہی ہے جس نے 13 جولائی کو ہمارے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ ہماری ریلی جیسی جذبات والی ریلی کسی نے آنکھ نے پہلے لاہور میں کبھی نہیں دیکھا پورا لاہور امڈ آیا تھا، باہر سے آنے والے ہمارے قافلوں کو روکا گیا ، امیر مقام تین ہزار گاڑیوں کا جلوس لے کر آئے انہیں بھی روکا گیالیکن اس کے باوجود لاکھوں کا سمندر تھا اور ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا اس لیے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم پاکستان کے معمار اور خادم ہیں ، ہم اپنی ہی بنائی گئی چیزوں کو کیسے توڑ سکتے ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے کیلئے نیب کی کارروائیاں ہورہی ہیں ، ہماری پیشیاں ہورہی ہیں اور وہ کیک پیسٹریاں کھا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت ایک ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے عوامی رائے عامہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہے اور ہم یہ الیکشن جیت رہے ہیں، پنجاب ، کے پی اور سندھ میں ہماری حکومتیں ہوں گی۔