لاہور(نیوزڈیسک)تجریہ کار ہار ون الرشید نے کہا ہے کہ تاجر کو پیسے نہیں دے رہے اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے ،اب وہ مسلم لیگ ن کی بجائے تحریک انصاف کو پیسے دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ نجم سیٹھی کے گھر زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی خبر جو میں نے دی تھی وہ
درست ثابت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہ پنجاب میں صرف لاہور اور فیصل آبادمیں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے ۔اب ہوسکتا ہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف مل کر حکومت بنا سکتے ہیںجبکہ ان کو مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کا تعاون حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر حکومت بنائی تو وزیر اعظم آصف زرداری بنیں گے لیکن ان کو عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہوگا ، فوج اور عدلیہ بھی وہیں ہونگی ۔ گویا اب چمڑے کی مہریں نہیں چلائیں جا سکیں گی ۔