سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک ) انتخابات قریب آتے ہی ووٹوں کی خرید و فروخت بھی شروع ہوگئی ہے مختلف مقامات پر ووٹ کا ریٹ 1 ہزار سے 2 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر مختلف امیدوار ووٹرز کو موبائل وغیرہ خرید کر بھی دے رہے ہیں تاکہ ووٹ حاصل کیا جاسکے امیدواروں کی بڑی تعداد ووٹ حاصل کرنے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے میں بھی مصروف ہے کئی امیدواروں
کو سرگودھا سمیت ملک بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں۔