پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش حملے کے دوران شہید ہونے والے ہارون بلور کے حوالے تحریک طالبا ن پاکستان کا 2013کا بیان منظر عام پر آگیا ہے ۔ حاجی غلام بلور پر 2013میں ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ ہارون بلور تھے
لیکن بدقسمتی رہی کہ ان کی جگہ غلام احمد بلور زخمی ہو گئے۔ طالبان کے سابق ترجمان کے اس بیان کو انگریزی اخبار ڈان نے شائع کیا تھا ۔ جس سے یہ بات طے شدہ ثابت ہوتی ہے کہ ہارون بلور عرصہ دراز سے تحریک طالبان کے نشانے پر تھے۔