Monday January 27, 2025

پانامہ کرپشن تو کچھ بھی نہیں، سندھ منی لانڈرنگ کیس سب سے بڑ ا کرپشن سکینڈل بن گیا سپر ماڈل ایان علی کو بھی بھاری رقوم دیے جانے کا انکشاف زرداری کے قریبی دوست کی اہلیہ بھی مہنگے مہنگے تحفے لیتی رہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ لیکس کے بعد سندھ کا منی لانڈرنگ کا کیس سب سے بڑا کرپشن کا کیس بنتا ہوادکھائی دے رہا ہے ۔ پے درپے انکشافات کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت بھی متنازعہ صورتحال کا سامنا کررہی ہے اور آمدہ الیکشن میں اس کے نمایاں اثرات سامنے آنے کا امکان ہے ۔ جعلی اکائونٹس کے ذریعے سپر ماڈل ایان علی کو بھی رقوم جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جبکہ آصف زرداری کے قریبی ساتھی کی اہلیہ کو بیش قیمت پینٹنگز کے تحائف بھی دیے جانے کا معاملہ سامنے آرہا ہے ۔ ۔سپر ماڈل ایان علی کے سفری اخراجات بھی بے نامی اکاؤنٹس سے پورے ہوتے رہے، نامور وکیل کو بھی انہی اکاؤنٹس سے نوازا گیا۔اے ون انٹرنیشنل بے نامی اکاؤنٹ

جعلسازی سے کھلوایا گیا، 25 ہزار کمانے والے طارق کو اے ون انٹرنیشنل کا مالک ظاہر کیا گیا۔آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انورمجید کی اہلیہ نے بھی جعلی اکاؤنٹس سے خوب فائدہ اٹھایا، انورمجید کی اہلیہ نے35لاکھ روپے کی پینٹنگز خریدیں۔

FOLLOW US