Monday January 27, 2025

نوازشریف کی وطن پہنچتے ہی گرفتاری کا سارا پلان ہی تبدیل پرواز کو لاہور نہیں بلکہ کہاں اتارا جائے گا ، نوازشریف اڈیالہ نہیں بلکہ کس جیل جائیں گے تفصیلات جان کر آپ اپنی جگہ سے اچھل پڑیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب حکام کی جانب سے موسم اور سیکورٹی کے حوالے سے خدشات پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی گرفتاری کے حوالے سے پلان کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی واپسی جمعہ کی شام کو ہے اور لاہور میں اس روز بارش کا امکان ہے۔ نوازشریف کی فلائیٹ کو اسلام آباد لائےجانے کا امکان ہے،خراب موسم کی وجہ سے فلائیٹ کو ملتان ائیر پور ٹ پر بھی

اتارا جاسکتا ہے۔اسی طرح سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو سکیورٹی خدشات کی بناپر اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بجائے اٹک جیل بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

FOLLOW US