راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے گرفتار مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد اب انھیں رہا کر دیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) صفدر کونیب ٹیم نے حراست میں لینے کی کوشش کی تو مسلم لیگ (ن)نے کارکنوں نے مزاحمت کرتے ہوئے انھیں بار باررہا کروایا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں
اور درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ گرفتار کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام نے منظور کیں، سیشن جج کے حکم کے بعد تمام کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔لیگی کارکنوں کو کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں عدالت کے حکم پر آج صبح اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔