اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری میں رخنہ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ نیب نے ایسے مزاحمت کاروں کے گھروں کے میں چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے گھروں میں چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما زیب النسا اعوان کے گھر میں چھاپہ مار
کر ان کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ زیب النسا گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہو گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 15لیگی رہنمائوں سمیت سینکڑوں افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔