اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کوئی بھی نیا وزیر اعظم آئے ہمیں قبول ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان ہو یا کوئی اور عوام کے ووٹ لیکر وزیراعظم بننے والے ہر شخص فوج کو قبول ہے۔ ترجمان پاک فوج سے سوال کیا گیا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان بطوروزیراعظم پاک فوج کو قبول نہیں اس حوالے سے پاک فوج کا کیا کہنا ہے جس پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج عوام کےووٹ سے الیکشن جیت
کر آنے والے کسی بھی شخص کے وزیراعظم بننے کو مسترد نہیں کر سکتی ہے، چاہے کوئی مسٹر ’اے‘ آئے یا ’بی‘۔