میڈیارپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے شروع کردیئے ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس نے سابق ایم پی زیب النساء اعوان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر محمداقبال کو گرفتار کرلیا تاہم زیب النسا اعوان گرفتاری سے بچنے
کیلئے روپوش ہوگئی ہیںٗزیب النساء اعوان کیخلاف نیب ٹیم سے مزاحمت کا پرچہ درج ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے پولیس اور نیب ٹیم کے خلاف مزاحمت کی اور ریلیاں نکالی تھیں جس پر مسلم لیگ (ن) کے 15 رہنماؤں سمیت سیکڑوں افراد پر 3 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں ریلی نکالنے، سڑک بلاک کرنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا