Monday January 27, 2025

عالمی شہرت یافتہ شخصیت اپنی سگی بیٹی کی قریبی دوست کے ساتھ عشق لڑاتی پکڑی گئی اہلیہ نے موبائل فون پر میسجز دیکھ لیے ، اس کے بعد کیا کچھ ہوا، تہلکہ خیز انکشافات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ نیوز چینل کے میزبان رچرڈ کیز کا معاشقہ اپنی بیٹی کی قریبی دوست کے ساتھ پکڑا گیاہے اور خود ان کی اپنی بیٹی جیما نے اہم تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کر دیا ہے۔ ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رچرڈ کیز جو کہ سکائی نیوز کے اینکر پرسن تھے ، کو ایک لڑ کی سے عشق لڑانے پر چینل سے نکال باہر کر دیا گیا تھا ۔ اب اس کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں جنھیں خود ان کی بیٹی سامنے لائی

ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ رچرڈ کیز کے موبائل فون پر ان کی بیٹی جیما کی دوست لوسی کے میسجز تھے جنھیں جیما کی والدہ نے پڑھ لیا ۔ اس کے بعد جیما نے اپنی گہری دوست کو انتہائی سخت اور دھمکی آمیز پیغاما ت بھجوائے ۔ اپنے ایک پیغام میں جیما نے لوسی سے کہا ” میں نے تمھاری جیسی غلیظ لڑکی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔ تمھاری وجہ سے میرے والدین کی 36سالہ شادی شدہ زندگی تباہ ہو گئی۔ اب تم پولیس کے پاس جائو کیونکہ تم نہیں جانتی کہ تمھارے ساتھ کیا ہونے والا ہے”

FOLLOW US