Monday January 27, 2025

آئی ایس آئی پر سنگین الزامات سن کر حمزہ علی عباسی کا خون کھول اٹھا نوازشریف کو کھری کھری سناتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے بارے میں کیا کہہ ڈالا بڑی خبر آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی جانب سے آئی ایس آئی پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد پی ٹی آئی رہنما حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے اور انھوںنے نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں حمزہ علی عباسی نے نوازشریف کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف! تم نے کلبھوشن یادیو کے خلاف ایک لفظ نہیں

بولا،پاکستان پر ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگانے کے بعد اب تم اپنے پیسے اور طاقت بچانے کے لیے لوگوں کو آئی ایس آئی اور پاک فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہو۔شرم کرو نواز شریف، میری دعا ہے کہ بہت جلد تم جیل میں سڑ رہے ہوگے۔ حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ 2013 میں دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کے 4 حلقے کھولنے کے مطالبے کو جمہوریت کے خلاف سازش کہنے والی ن لیگ اب اپنی شکست دیکھتے ہوئے الیکشن 2018 سے پہلے ہی دھاندلی کا رونا رونے لگی ہے اور آئی ایس آئی پر براہ راست الزامات لگا رہی ہے اور دیکھنا ہارنے کے بعد دھرنے بھی دے گی، اللہ کی شان۔

FOLLOW US