Monday January 27, 2025

رانا ثنا ا للہ نے پاک فوج کے سربراہ اور چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق تحریک انصاف کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے ۔ پوری قوم ووٹ کی عزت مانگ رہی ہے۔ چنیوٹ میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن کےلئے تحریک انصاف کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔ ایسے ناعاقبت اندیش لوگوں کو شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ اعلیٰ ملکی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس اور آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں کہ یسے لوگوں کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے جو سیاسی سرگرمیوں اور ذاتی ایجنڈے پہ اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور چیف الیکشن کمیشن، آرمی چیف اور چیف جسٹس صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ شفاف الیکشن کروائیں کیونکہ پوری قوم ووٹ کی عزت مانگ رہی ہے صحافی کے سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ الیکشن کو روکنا خلائی مخلوق کے بس کی بات نہیں اْن کا مزید کہنا تھا کہ ناہلی اور نیب والے ڈراموں کو عوام ٹھکرا چکے ہیں کیونکہ وہ سیاست، جمہوریت اور ووٹ کو عزت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے اور خلائی مخلوق پہ بھی تنقید کے نشتر برسائے۔رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دورہ کیا پی پی 94 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار تنویر الحق نے لیگی امیدوار مولانا الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے اسٹیبلشمنٹ اور خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا

FOLLOW US