جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اس بار سابقہ دورمیں اقتدار کے مزے لوٹنے والے ووٹ کی درخواست پر عوامی حلقوں میں جاتے ہیں تو انھیں عوام کے دو ٹوک رد عمل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے ۔ عام شہری ایسے امیدواروں کی ناک میں دم کر دیتے ہیں اور سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہیں کہ آپ نے آج تک کون سے ترقیاتی کام کروائے ہیں جو اب ووٹ مانگنے کےلئے آگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ایک رہنما کے ساتھ بھی جیکب آباد کے مکینوں نے یہی سلوک کرنا شروع کرڈالا۔ پھول باغ محلہ میں گھرگھر ورک کرنے
والے جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس ون کے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارمیراورنگزیب خان پہنور کو ایک ضعیف شخص نے کھری کھری سنادیں ضعیف شخص نے کہاکہ پی پی نے کون سے ترقیاتی کام کیے ہیں جو ووٹ دیں پانچ سالوں میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں روڈ راستے تباہ ہیں کس بنیاد پر آپ کو ووٹ دیں پی پی امیدوار نے ووٹر کے سامنے ہاتھ جوڑلیے اوربی بی شہید کے واسطے دیے پراس کے باوجود بھی ناراض ووٹر کو نہ مناسکے جس پر پی پی امیدوارنے وارڈ ممبر طاہر پیرزادہ کوبلاکر سفارش کی لیکن بوڑھے ووٹر نے صاف جواب دے دیا ۔