Friday September 20, 2024

زعیم قادری کو 8بار جیل ہوئی ، ایک بار تشدد کے دوران کے ان کپڑے اتارے جانے لگے تو انھوںنے کیا کہا لمبے عرصے کے بعد ایک باروہ جیل کاٹ کر گھر آئے توان کے بیٹےنے کیا کیا، صحافی کے حیران کن انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کو خیرباد کہنے والے زعیم قادری نے گزشتہ روز ایک دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کےلئے اپنی قربانیوں کو گنوایا تھا لیکن چند ایک قربانیوں کا ذکر وہ کرنا بھول گئے تاہم ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زعیم قادری کے بارے میں بتایا کہ وہ کوئی 8بار جیل گئے ۔ ایک بار پولیس تشدد کے دوران ان کے کپڑے اتارے جانے لگے تو انھوںنے کہا کہ میں سید زادہ ہوں مجھے بے پردہ نہ کرنا ۔ اسی طرح انھوںنے خود بتایا کہ ایک بار وہ لمبے عرصے کے بعد جیل گئے اور جب

گھر واپس آئےتو ان کے بیٹے نے بھی ان کو پہچاننے سے انکار کر دیا ۔ ۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا ”جاویدہاشمی ، چوہدری نثار اور اب زعیم، ووٹ کوعزت دو اور ووٹرکوذلت، لگے رہو۔۔ “

FOLLOW US