Friday September 20, 2024

“میں ہارلے سٹریٹ کلینک میں خود بیگم کلثوم نواز کو مردہ حالت میں دیکھ کر آیا ہوں” سوشل میڈیا پر ایک شخص کے میسج نے تہلکہ مچا دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ ایک برس سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں ۔ انھیں کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہے۔ سوشل میڈیا پر بیگم کلثوم نواز کی صحت اور ان کی زندگی کے حوالے سے طرح طرح کی افواہیں پھیلائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب لندن میں مقیم ایک پاکستانی نے

سوشل میڈیا پر ایک میسج پھیلایا ہے جس میں اس نے بیگم کلثوم نوازکی موت کا انکشاف کر دیا ہے۔ ۔ واٹس ایپ پر ایک شخص نے میسج پھیلایا کہ اس نے ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور وہاں اس نے دیکھا کہ کلثوم نواز اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں لیکن انہیں مشینز کے ذریعے زندہ رکھا گیاہے اور اگر کوئی ن لیگی دورہ کرنا چاہتاہے تو وہ مجھ سے اس نمبر پر رابطہ کر لے ۔ اس میسج میں ہسپتال کا ایڈریس لکھاہے کہ 79 ہارلے سٹریٹ کلینک جو کہ دراصل غلط ہے ۔

FOLLOW US