Friday September 20, 2024

“ریٹرننگ آفیسر علیم خان کو الیکشن جتوا نا چاہتا ہے” سابق سپیکر ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو شکایت کر ڈالی کون سے سنگین الزامات عائد کر ڈالے حلقہ این اے 129بارے حیران کن خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے اپنے گڑھ لاہور میں بھی الیکشن کمیشن کے عملے کے جانبدار ہونے اور پرل پول دھاندلی کے الزامات عائد کر نا شروع کردیے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی اپنے حلقے این اے 129میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو مبینہ طور پر جتوائے جانے کی کوششوں کا

الزام عائد کر دیا ہے ۔سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف شکایت کر دی اور کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر مکمل طور پر جانبدار ہیں،میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں،مجھے ذاتی طور پر کاغذات کیجانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا، جبکہ علیم خان کو استثنی دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضی اپل کے خلاف شکایت کی ہے ۔ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر مکمل طور پر جانبدار ہیں اور میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے خط میں مزیدکہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا، جبکہ علیم خان کو استثنی دے دیا گیا، ہمارے احتجاج پر علیم خان کو 19جون کو بلایا گیا ۔ایاز صادق کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ علیم خان کے پیش ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ اپ کیوں آئے، آپ جائیں اپنی مہم چلائیں، علیم خان کو کہا گیا کہ آپ کے کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ مجھ سے انتہائی توہین آمیز سوالات کیے گئے جن کا کاغذات کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا، میرے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام کے متعلق غیر ضروری سوالات کیے گئے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضی اپل کو تبدیل کیا جائے، اگر یہ ریٹرننگ آفیسر برقرار رہے تو یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہوگی، اس ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے

FOLLOW US