Saturday September 21, 2024

پیراگون سوسائٹی کی رقم کہاں سے حاصل کی گئی خواجہ سعد رفیق نے نیب کے سامنے پیش ہوکر تفصیلات بتادیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیربرائے ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کیس میںقومی احتساب بیورو ( نیب ) میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروادیا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پیراگون سٹی سے متعلق سوالات کیے گئے ۔ان سے دریافت کیا گیا کہ 2016ء میں انہیں پیراگون سوسائٹی میں چالیس کنال کے پلاٹس کس حساب میں دیئے گئے؟ انپلاٹس کیلئے آمدنی کہاں اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی؟۔اس سے قبل مارچ میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان رفیق کو طلب کیا تھا جس پر خواجہ سعد رفیق نے نیب کے سوالنامے کا جواب بھی

دیا تھا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کو بھی آج ( جمعہ)کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔فواد حسن فواد کی طلبی آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو طلبی کے آٹھ نوٹسز بھجوائے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔

FOLLOW US