Saturday September 21, 2024

بجلی کی طویل بندش ، نیپرا نے پاور کمپنی کے خلاف آستینیں چڑھا لیں کنٹرول سسٹم میں ناکامی پر پاورکمپنی پر کتنا جرمانہ عائد کردیا گیا ، بڑ ی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بجلی کے طویل بریک ڈائون سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا ۔ایسی پاور کمپنی کے خلاف اب کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے15جنوری2016ء کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے بجلی کے

طویل بریک ڈاؤن پر قابو پانے میں ناکامی پر جینکو تھری کو50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق سرکاری ملکیتی کمپنی میسرز ناردرن پاور جنریشن کمپنی (جینکو تھری) کو یہ جرمانہ ٹی پی ایس مظفرگڑھ کے 220کے وی سوئچ یارڈ کی مرمت میں غفلت اور پنجاب اورخیبرپختونخوا کے شمالی نیٹ ورک میں15جنوری2016ء کو ہونے والے پاور بریک ڈاؤن کے نتیجہ میں سسٹم کے تحفظ کے غیرپیشہ وارانہ عمل پر کیا گیا ہے۔اتھارٹی کی طرف سے اس طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے جینکو تھری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکیا تھا اور این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی تھی کہ معاملہ کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرائے۔ این ٹی ڈی سی کی انکوائری رپورٹ کے بعد نیپرا نے جینکو تھری کو اس بریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیا ۔ ٹی پی ایس مظفرگڑھ کے ابتدائی تحفظ کے غیرفعال ہونے کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے جس کے نتیجہ میں طویل بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا اورپنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

FOLLOW US