Saturday September 21, 2024

وقت بادشاہ کو بھی فقیر بنا دیتا ہے شہباز شریف لندن کی سڑکوں میں ایک ایسی حالت میں دیکھ لیے گئے کہ انھیں پاکستان میں اپنا مغلیہ دور رہ رہ کر یاد آتا ہوگا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی میلوں تک سڑکوں پر شائیں شائیں کرکے گزرتی درجنوں گاڑیاں۔ ایمبولینس، فائر بریگیڈ، سکیورٹی، مشیر، وزرا ، کی فوج ظفر موج۔ راستہ کھلنے کے انتظار میں کھڑے ہزاروں عوام ، یہ ہے پاکستانی سیاست کا کلچر۔ جھنڈوں ، کالی شیشوں، اور ٹھنڈا کر دینے والے اے سی والی عالی شان گاڑیوں میں بیٹھے حکمران جب ایسی سڑکوں

سے گزرتے ہیں تو دانتوں میں انگلیاں دبائے عام لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ان شہزادوں اور بادشاہوں نے کبھی پانی کا گلاس بھی خود اٹھ کر نہیں پیا ہوگا ۔ بھوک، پیاس، گرمی ، سردی، مشقت ، بیماری، بل جمع کرانے کی لائن کی کوفت ، ہر پریشانی ہر تکلیف میں سانپ کی طرح ڈسنے والی غربت نے ان لوگوں کے سایے کو بھی کبھی نہیں چھواہوگا ۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جسے دیکھ کر ایسے سبھی گمان ، ساری قیاس آرائیاں دم توڑ جاتی ہیں۔ اور یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ جن معاشروں میں قانون و انصاف کا بول بالا ہو ۔ وہاں ان عالی شان ہستیوں کی آن بان بھی کچھ نہیں بیچ پاتی۔ اور اپنے ملک میں 21ویں صدی میں بھی مغلیہ دور کی یاد رتازہ کرنے والے یہ بادشاہ اور شہزادے بھاگ کر سڑکیں پار کرتے اور عام ٹیکسیوں میں دھکے کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہباز شریف کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے بھی ہر ایک کو انگشت بدنداں کر دیا ہے۔

video

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کی مبینہ ناجائز بچی کا معاملہ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ افتخار چودھری کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

FOLLOW US