Saturday September 21, 2024

نگران وزیر اعظم صاحب بھی ایسے ہوں گے ، کسی نے سوچا بھی نہ تھا ایسی حیران کر دینے والی تفصیلات سامنے آگئی کہ سننے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ماہ اپنے عہدےکا حلف اٹھانے والے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) نا صر الملک کے حوالے سے حیران کر دینے والی خبر آگئی ہے۔ اور بیرون ملک کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک نکل آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سنگارپور اور برطانیہ میں جائیدادیں اور اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں، نگراں وزیراعظم کا ڈپلومیٹ انکلیو میں اپارٹمنٹ بھی ہے جب کہ لندن اور سنگاپور میں جائیداد بیوی کے نام پر ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

جاری تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض ہیں، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کی سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاوٴنڈ کی پراپرٹی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سوات میں 45 دکانیں جب کہ فلور مل اور سی این جی اسٹیشن میں شیئرز بھی ہیں۔

FOLLOW US