Saturday September 21, 2024

“میرے والد اور خاندان کےخلاف یہ کتاب شائع ہوئی تو میں قانونی کارروائی کروں گی” عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ۓٹائرین وائٹ نے ریحام خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیج ڈالا کپتان اور تحریک انصاف کےلئے نیا پنڈورا باکس کھل گیا، حیران کن صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹائرین وائٹ نے کتاب شائع ہونے کی صورت میں ریحام خان کو امریکہ اور برطانیہ میںقانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ریحام خان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹائرین وائٹ کی جانب سے ایک دھمکی آمیز پیغام موصول

ہوا ہے ۔ جس میںکہا گیا ہے “میں نے ریحام خان کی منظر عام پر آنے کےلئے تیار کتاب کے کچھ حصوں کا مطالعہ کیا ہے۔ کتاب کا مسودہ کینہ پروری اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ جس میں میرے خاندان اور قریبی افراد کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ریحام خان نے ہمارے خاندان کے واٹس ایپ گروپ کی انتہائی نجی تفصیلات کو توڑ مروڑ کر اپنی کتاب کا حصہ بنایاہے۔کتاب میں میرے اور میرے والد عمران خان ،والدہ جمائمہ خان ، بھائیوں قاسم خان اور سلیمان خان کے مابین تعلقات کے حوالے سے توہین آمیز پیراگراف کتاب میں موجود ہیں۔اگر کتاب امریکہ اور برطانیہ میں شائع ہوئی تو میں ان ملکوں کی حدود کے اندر اس کتاب کےخلاف ہتک عزت کے قانون کے تحت کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں۔کسی کے ذاتی کردار کو بدنام کرنا غیر قانونی فعل ہے اور مجھے سخت مایوسی ہوئی کہ ریحام خان ہمارے خاندان کی نجی تفصیلات کو اپنی کتاب بیچنے کےلئے منظر عام پر لے آئیں ۔ ٹائرین وائٹ “” دوسری جانب سے ریحام خان کے ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان برطانیہ اور امریکہ میں اپنی مبینہ ناجائز بیٹی ٹائرین وائٹ کو ریحام خان کو دھمکانے کےلئے استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں وہ اس بچی کی ولدیت کو بھی تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ جبکہ کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں اس معاملے پر مقدمہ بھی درج ہے اور عمران خان نے تحریری طور پر بھی تسلیم کیا ہے کہ ٹائرین وائٹ ان کی بیٹی ہے۔کیا اسے دیانتدار قیادت کہا جا سکتا ہے؟ ٹائرین وائٹ کے مبینہ دھمکی آمیز بیان کے ہمراہ وہ جواب بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جو مبینہ ناجائز بچی ٹائرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کرنے کے الزام پر مبنی اعتراضات پر عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروایا گیا ہے۔

FOLLOW US