Sunday September 22, 2024

چودھری نثار کے مقابلے میں کس پی ٹی آئی لیڈر کو الیکشن سے دستبردار کیا جانے والا ہے مسلم لیگ (ن) کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی سیاستدان چودھری نثار کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔ نوازشریف نے سابق وزیر داخلہ اور سینئر ملکی سیاستدان کے حوالے سے اپنے رویے میں کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے دوسری جانب شہبازشریف بھی طرفین میں مفاہمت کی اپنی تمام

کوششوں میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ خود چودھری نثار بھی اب پارٹی ٹکٹ کی درخواست لے کر مسلم لیگ (ن)کے قائد کے حضور پیش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اس ساری صورتحال میں چودھری نثار اب وہ کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جو سیاسی حکمت عملی کی بنا کر اب تک انھوںنے بچا کر رکھا ہوا تھا۔ چودھری نثار گزشتہ ایک سال اپنی پریس کانفرنسوں اور بیانات کے ذریعے نہ صرف سیاسی اور میڈیا حلقوں بلکہ خود اپنے حلقے کے عوام کی بھی ایک سست رفتار ذہن سازی کرتے رہے ہیں۔ اور اس کی اہم وجہ یہی تھی تاکہ وہ فیصلہ جو انھیں ایک مناسب وقت پر کرنا ہے ،اس کا اعلان کرنے سے قبل وہ اپنے ووٹرز کو ساری صورتحال کا پس منظر دکھا سکیں ، اور یہ بتا سکیں کہ انھوںنے اگر 35سال کی سیاست کے بعد اپنی دیرینہ جماعت چھوڑی ہے تو اس کے ٹھوس محرکات تھے۔ اور اب کوئی دوسرا حل موجو د نہیں ہے۔، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اب فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے، چوہدری نثا ر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے عمران خان نے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے، ٹیکسلا سے سرور خان کے مقابلہ میں چوہدری نثار علی خان کو ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈراپ کرایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہش مند ہیں اس لیے وہ صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے شاہ محمود قریشی کو نامزد کر چکی ہے، چوہدری نثار علی خان کو ان کے قریبی حلقوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبائی سیٹوں سے دستبردار ہو جائیں تاکہ تحریک انصاف کو تقویت مل سکے، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس کا حتمی فیصلہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔

FOLLOW US