Sunday September 22, 2024

تحریک انصاف یا پھر مسلم لیگ (ن) چودھری نثار پیر کے روز کیا کرنےوالے ہیں ایسی خبر آگئی جس کا پاکستانیوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان عید کے بعد پیر کے روز سے آبائی حلقے سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ، وہ اہم پریس بھی کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان عید کے فوری بعد پیر کے روز سے انتخابی مہم کا دھواں دھار انداز میں اپنے آبائی حلقے این اے 59چکری سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اورایک عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب کریں گےجس میں ضلعی وتحصیل چیئرمین ، یونین کونسلرز

، ناظمین ودیگر اہم شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔ چوہدری نثار علی خان اس جلسے میں اہم اعلانات بھی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد چوہدری نثار علی خان ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور(ن) لیگی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے

FOLLOW US