Sunday September 22, 2024

تحریک لبیک کا مولویوں کو شدید جھٹکا، الیکشن نزدیک آتے ہی ٹکٹ کس کو دے ڈالے، چونکا دینے والی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت کے معاملے پر احتجاج بلند کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کرنے والی تحریک لبیک بھی تحریک انصاف کی ڈگر پر چل پڑی۔ پارٹی کی اصل روح یعنی مولوی طبقے کو انتخابی عمل میں نظر انداز کیے جانے کے انکشافات ہو ئے ہیں۔ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے امیدوار سامنے لائیں جو جیت کی ضمانت ہو اور لوگ اسے ووٹ کی طاقت سے منتخب کر لیں، دوسری جانب تحریک لبیک نے مولویوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے عام عوام کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے، تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین نے

کہا کہ آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ہم انتخابات میں مولویوں کومیدان میں اتاریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جتنی درخواستیں آئی ہیں ان میں مولوی تو ایک فیصد بھی نہیں ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ آگے آئیں اور اپنا ملک چلائیں۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ آپ سامنے آئیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کرسیاں بھی لیں اور ختم نبوت پر ڈاکے بھی ڈالیں، ایسا ہرگز نہیں ہو گا اور نہ ہم ایسا ہونے دیں گے۔

FOLLOW US