Sunday September 22, 2024

نوازشریف کو تاحیات قائد بننے کی اجازت کس نے دی ،مریم نواز کی حیثیت ہی کیا ہے چودھری نثار اپنے اندر کالاوا روکنے میں ناکام ہو گئے، نجی ٹی وی چینل پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے 59اور 61اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 10اور 14سے بطور آزاد امیدوار لڑنے کا اعلان کرنے والے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے اپنے سابقہ قائدین کے خلاف ایک اور دھماکے دار بیان دے ڈالا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا ہے کہ آئین کی پاسداری کی شروعات اپنی پارٹی سے کی جانی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،

مریم کیا چاہتی ہیں، نوازشریف بطور تاحیات قائد کیا چاہتے ہیں؟ علم نہیں، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور عہدہ پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں ہے، آئین، قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی آئین کی پاسداری بھی ہونی چاہیے، مریم نواز کی حیثیت اتنی ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے

FOLLOW US