Sunday September 22, 2024

“چودھری نثار کہتے ہیں کہ سینئر رہنما کبھی ٹکٹ کےلئے انٹرویو نہیں دیتے” صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا، آپ بھی حیرا ن رہ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست کی، نہ کروں گا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست نہیں کی، سپریم کورٹ کے سامنے درخواست کی ہے نہ کروں گا۔صحافی نے نوازشریف سے پوچھا کہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے پھر وہ واپس آ جائیں گے۔اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس پرکچھ نہیں کہیں گے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ انہیں

سپریم کورٹ نے لندن جانے کی اجازت دی ہے؟ تو نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے تو سپریم کورٹ کو کوئی درخواست ہی نہیں دی۔صحافی نے سوال کیا کہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے سینئررہنماٹکٹ کیلئے انٹرویونہیں دیتے جس کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ میں نے ان کایہ بیان نہیں پڑھا۔

FOLLOW US