Sunday September 22, 2024

الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف کو ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا کپتان کے جگری دوست کا نام ای سی ایل میں شامل ہو گیا، کہاں جاتے ہوئے ایف آئی اے حکام نے روک دیا،بڑی خبر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں نام ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری کو نور خان ایئر بیس سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری

دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے،وہ برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے تھے ۔ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ زلفی بخاری کا نام کس وجہ سے ای سی ایل میں درج ہے۔ نورخان ائیربیس پر ایف آئی اے حکام نے زلفی بخاری کو ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عمران خان کے ہمراہ عمرہ کے لیے جانے سے روک دیا۔

FOLLOW US