Sunday September 22, 2024

تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے خلاف پھٹ پڑے کس اہم ترین پارٹی رہنما کو پارٹی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے ڈالا، چونکادینے والا بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامد خان پارٹی میں الیکشن 2018ء کے حوالے سے ٹکٹوں کے اجراء پر پھٹ پڑے اور انہوں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کا غلط فیصلہ قرار دیاحامد خان کا کہنا تھا کہ چوروں ،لٹیروں اور ٹھگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے نوازاگیا عبدالعلیم خان اندر ہی اندر پارٹی کی جڑیں کھوکھلے کرنے

میں مصروف ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو چاہئے کہ وہ الیکشن 2018ء لڑنے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کو ٹکٹوں سے نوازیں جو ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ علیم خان کی پراسرار سرگرمیوں سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

FOLLOW US