Sunday September 22, 2024

ڈالر ایک ہی دن میںبہت بڑی چھلانگ لگا کر کتنے روپے کا ہوگیا، خوفناک بحران کا خدشہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قدر6 روپے تک بڑھ کر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 6 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیر کے روزکے آغازپرہی غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں روپے پر شدید دبا دیکھا گیا اور امریکی ڈالرملک

کی تاریخ میں پہلی بار 122 روپے میں ٹریڈ ہوا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ کی قدر6 روپے 21 پیسے کے اضافے سے 161 روپے 30 پیسے جب کہ یوروکی قدر 5 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 141 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

FOLLOW US