Monday September 23, 2024

کس پاکستانی سابق خاتون وفاقی وزیر پر جنرل (ر) اسد درانی سے پیسے لینے کاالزا م لگ گیا، کیا ردعمل ظاہر کیا، حیران کن رپورٹ

لاہور(سی پی پی) سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے اصغر خان کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میںرپورٹ جمع کرا دی جس میں عابدہ حسین نے بھی اسد درانی سے پیسے لینے کی تر دید کر تے ہوئے کہا ہے کہ 90 میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔ عابدہ حسین نے اپنی رپورٹ میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں، میں نے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی، رپورٹ میں عابدہ حسین نے کہا ہے کہ 90 کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔

FOLLOW US