Monday September 23, 2024

چودھری نثار کا 35سالوں میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) سے نکل کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان، کن کن حلقوں سے میدان میں اتریں گے، بڑی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی جانب سے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ این اے 59،این اے 63،پی پی 10اور پی پی 14سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 ، 2 نشستوں پر حصہ لے رہے ہیںاور مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ان کے مقابلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ہیں ۔چودھری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلاف پایا جاتا تھا،قائد (ن )لیگ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ اس شخص کو جاری کی جائیگی جس نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔

FOLLOW US