Monday September 23, 2024

عمران خان کو یو ٹرن کا طعنہ دینے والے جاوید ہاشمی بھی پلٹی مار گئے الیکشن نہ لڑنے کااعلان کرتے کرتے اچانک کیا کر ڈالا، عوام بھی چونک گئے

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے باوجود قومی اسمبلی کے دو حلقوں کیلئے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق (ن )لیگ کے سینئر بزرگ رہنما  مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ انہوں نے این اے 155 اور 158 کیلئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں ،کاغذات نامزدگی (ن )لیگ کی پالیسی کے مطابق جمع کرائے،جس کوبھی ٹکٹ ملااس کیلئے الیکشن مہم چلاوں گا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب تک پارٹی نے نہیں کہاکاغذات جمع نہیں کرائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (ن )لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

 

FOLLOW US