کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے مطابق ان کا فوکس انتخابی مہم پر ہے اور وہ تنظیم کو دوبارہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تنظیم کواس وقت ہماری زیادہ ضرورت ہے ،لہذا ہم الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس انتخابی مہم پر ہے اور ہمیں ابھی تنظیم کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔