Monday September 23, 2024

” لگتا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف ملک سے فرار ہونے کی ڈیل میں کامیاب ہو گئے ہیں” سینئر صحافی نے ایک ایسا انکشاف کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک جائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو اپنی اہلیہ کے علاج کے بیرون ملک جانے کی اجازت کو ممکنہ ڈیل قرار دے دیاہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اورمریم نواز کےخلاف ٹرائل مکمل کرنےکی درخواست پر دوران سماعت چیف جسٹس نے

کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم کی عیادت کیلیےجاناچاہتےہیں توجاسکتےہیں۔مجھے بتائیں نواز شریف عیادت کےبعد کب واپس آئیں گے ؟۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ تشہیر کیلیے کہتے ہیں ہمیں کلثوم نواز کی عیادت کیلیے اجازت نہیں دی گئی؟۔آپ زبانی درخواست کریں ہم اجازت دیں گے۔اسی متعلق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ارشد شریف نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور نواز شریف کی لندن روانگی کو کسی ڈیل سے منسوب کیا ہے۔ارشد شریف نے کسی ڈیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمدھی اسحاق ڈار،، حسن نواز اور حسین نواز اشتہاری ملزم ہیں۔اور نواز شریف کو بیرون ملک فرار ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ارشد شریف نے کسی ڈاکیومنٹ کی تصویر بھی اپلوڈ کی ہے اور کہا ہے کہ یہ نواز شریف اور جنھیں وہ خلائی مخلوق کہتے ہیں ان کے درمیان ثالثی کی ایک غیر متوقع ڈیل ہے۔ جیسے مشرف کو بھی فرار ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔یا د رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازکے ریفرنس کاایک ماہ میں فیصلہ سنانےکاحکم دیا تھا ۔سپریم کورٹ میں نواز شریف اورمریم نواز کےخلاف ٹرائل مکمل کرنےکی درخواست پرسماعت ہوئی تھی۔۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں احتساب عدالت کی جانب سے شریف کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کی مدت سماعت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے تھے۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ احتساب عدالت نواز شریف،،،مریم نواز کے خلاف تینوں ریفرنس کا ایک ماہ میں فیصلہ سنائے۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملزمان بھی پریشان ہیں اور قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے ۔

FOLLOW US