اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سےٹکٹ کو ان کی درخواست کے ساتھ مشروط کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چودھری نثار کا کہناہے کہ مجھے ٹکٹ نہ دینے کےلئے ڈرامے رچائے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں پارٹی کے ٹکٹ کا نہ امیدوار ہوں اور نہ محتاج ،کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ سینئر ارکان کا ٹکٹ کےلئے بورڈ انٹرویو کرے ۔جاتی امرا والے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں ۔ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ علالت سے صحت یاب ہو کر اہم معاملات پر اظہار خیال کروں گا