Monday September 23, 2024

خاتون کا ٹکٹ نوازشریف نے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے حوالے سے حیران کن فیصلہ کر ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے خاتون امیدوار کا ٹکٹ عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان صلح کرانے سے مشروط کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹری بورڈ کااجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا ۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے انٹر ویو کے دوران قدسیہ ضیاء نے اپنا تعارف کرایا کہ میں مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ویمن ونگ کی صدر ہوں۔جس پر نواز شریف نے ازراہ مذاق کہا کہ عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان صلح کر

ادیں آپ کو ٹکٹ مل جائے گا جس پر خاتون عہدیدار خاموش رہیں تاہم بورڈ کے تمام شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا۔ نرگس متین نے کہا کہ اجلاس کے دوران مجھ سے تو کچھ بولا ہی نہیں جارہا جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ رونا مت شروع ہو جانا ۔

FOLLOW US