Monday September 23, 2024

تحریک انصاف نے ناراض ہونے والے رہنمائوں کےلئے بھی پلان تیار کر لیا، بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی نے ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا ۔ ہفتہ کوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک گیر انتخابی مہم کے میڈیا پلانٹ اور ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نوجوانوں ،خواتین اور دیرینہ کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارنے پر پارلیمانی بورڈ کی تحسین کی گئی ۔ہفتہ کو عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا

یہ بھی پڑھیں؛ “یہ سارے تو لوٹے اور نیب زدہ لوگ ہیں، ہم پارٹی کے کارکن تھے” علی محمد خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ۔، ٹکٹ نہ ملنے پر دل کی بھڑاس نکال ہی ڈالی

جس میں ملک گیر انتخابی مہم کے میڈیا پلانٹ اور ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اگلے مرحلے میں مزید مضبوط اور بہتر امیدوار میدان میں اتارنے پر اتفاق کیا گیا ۔ نوجوانوں ،خواتین اور دیرینہ کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارنے پر پارلیمانی بورڈ کی تحسین کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ ــ” نہیں چاہیے مجھے آپ کا ٹکٹ ، رکھیں اسے اپنے پاس سنبھال کر” آخری وقت میں بھی چودھری نثار ڈٹ گئے ، چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

FOLLOW US