Monday September 23, 2024

“کیوں اپنی بچیوں کے پیچھے پڑ گئی ہو، کل ان سے کوئی شادی بھی نہیں کرے گا، جائو سمندروں پر گھومو، مزے اڑائو” تحریک انصاف کی کس شخصیت نے ریحام خان کو دھمکی دے ڈالی، چونکا دینے والی رپورٹ

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریحام خان کی کتاب تاحال منظر عام پر نہیں آئی ہے تاہم اس کے لیک ہونے والے کچھ اقتباسات نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا ہے ۔ اپنی کتاب میںریحام خان کے مطابق ان سے پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت نے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ یہ کن چکروں میں پڑ گئی ہیں چھوڑیں یہ سب اور جائیں جا کہ زندگی انجوائے کریں بیچ وغیرہ پر چھٹیاں منائیں اور پیسوں کی فکر مت کیجئے گا۔ میرے انکار پر اس نے کہا کہ آپ کی بچیوں کی شادی کی عمر ہے اور جو کچھ آپ کرنے جا رہی ہیں ان کے ساتھ کوئی پاکستانی شادی نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچوں نے میری دونوں شادیوں میں پاکستانی مردوں کے روئیے اور کردار دیکھ لیے ہیں اس لیے وہ خود سے پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی لہذا میں اس

خوف سے پیچھے نہیں ہٹوں گی نہ صرف میرے بچے میرے ساتھ ہیں بلکہ میرا زندگی کے ہر موڑ پہ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے میرے پیچھے پرائیویٹ انویسٹگیٹرز لگائے ہوئے ہیں جو ہر وقت میرا پیچھا کرتے ہیں اور جن سے میں ملتی ہوں ان کو بھی دھمکایا جاتا ہے۔

FOLLOW US