Monday September 23, 2024

” چودھری نثار کو اس وقت پارٹی ٹکٹ نہیں دینا جب تک وہ یہ کام نہ کریں” نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی کو دو ٹوک جواب دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور چودھری نثار کے درمیان اختلافات کو ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے ۔ لیکن الیکشن 2018کے آتے ہی ان اختلافات کے حوالے سے سامنےا ٓنے والی باتوں کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار نے ٹکٹ کے حصول کےلئے مسلم لیگ (ن)سے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا ہے لیکن پارٹی صدر شہبازشریف ان کےلئے نرم گوشہ رکھتے ہوئے انھیں ٹکٹ جاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور انھوںنے اس حوالے سے پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف سے درخواست کی ہے تاہم نوازشریف نے دو ٹوک الفاظ میں

شہبازشریف کو تاکید کی ہے کہ اگر چودھری نثار مسلم لیگ (ن) کے پینل پر الیکشن لڑناچاہتے ہیں تو انھیں پارٹی ٹکٹ کےلئے درخواست دینا ہوگی ۔ دوسری جانب چودھری نثار نے بھی واضح موقف اختیارکیا ہے کہ وہ پارٹی ٹکٹ کی درخواست نہیں دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جا ری کیا وہ کون ہیں سہیل وڑائچ نے ایک ایسا بیان جاری کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

FOLLOW US