Monday September 23, 2024

ـ” ٹکٹ کی پرواہ کسے ہے، میرا ٹکٹ فائنل ہے فائنل” فہرست میں نام نہ آنے پر ڈاکٹر فردوس عاشق میدان میں آگئیں، دھماکے دار بیان جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نام شامل نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹکٹ کا مسئلہ نہیں ہے ۔ میرا ٹکٹ فائنل ہے۔ٹکٹ کا مسئلہ میرے نیچے صوبائی حلقوں کا ہے ۔ انھوںنے کہا ہے کہ میرے حلقے کے علاوہ 40حلقوں پر ٹکٹ کا فیصلہ ابھی باقی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے

کہ میں تحریک انصاف کے خواتین کی پانچ فیصد نشستوں پر براہ راست انتخاب کےکوٹے کےلئے بھی دستیاب ہوں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر عمران خان کی شکر گزار ہوں ۔

FOLLOW US