Monday September 23, 2024

سعودی عرب میں اس سال 29روزے ہونے کے امکانات روشن ہو گئے اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں کیا صورتحال ہو گی، بڑی خبر بریک ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج پاکستان سمیت دنیا بھر رمضان المبارک کا چوتھا جمعۃ المبارک تھا ۔ روزے دار ایک گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہیں کہ آج کا جمعہ آیا کہ جمعۃ المبارک تھا یا نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس بار سعودی عرب میں 29روزوں کے امکانات ہیں۔ سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے

کہ اگر مطلع صاف ہوا تو 29رمضان المبارک کی شام کو شوال المکرم کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔ تاہم پاکستان میں محکمہ موسمیات کی رائے اس سے کچھ مختلف ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کہتے ہیں کہ 13اور 14جون کی درمیانی شب چاندکی پیدائش کی پیشگوئی ہے اور 14جون یعنی 29رمضان المبارک کو چاند کی عمر 19گھنٹے ہوگی ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں 14جون کی شام کو شوال المکرم کا چاند دکھائی دینے کے کم امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی د ن ہوا تھا۔

FOLLOW US