Monday September 23, 2024

شہبازشریف کی طبیعت مسلم لیگ (ن ) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹر وں نے اہم ہدایات دے ڈالیں،

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور ڈاکٹروں نے انھیں دو دن مکمل آرام کرنے کامشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو مسلسل کام اور نیند کی کمی کی وجہ سے تھکاوٹ کا سامنا ہے اور ڈاکٹروں نے انھیں دوائیں بھی تجویز کر دی ہیں۔ شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے بھی غیر حاضر ہیں ۔ تاہم اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے

انھیں آگاہ کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت تما م مرکزی رہنما شریک ہیں۔

FOLLOW US