Monday September 23, 2024

مسلم لیگ (ن) بمقابلہ تحریک انصاف کس کا مقابلہ کس سے ہونے والا ہے ، بڑی ٰخبرآگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2018کی آمد آمد ہے ۔ ملک بھر میں انتخابات کی گہما گہمی کو محسوس کیا جانے والا ہے ۔ شدید گرم موسم میں انتخابی عمل بھی اپنی حدت کے سامنے رنگ جمانے کو بھی تیار ہے ۔ ایسے میں لاہور جو کہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھا جاتا ہے کے پانچ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ اس کی سخت ترین روایتی حریف پاکستان تحریک انصاف سے ہونے والا ہے ۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے آمنے سامنے آنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہو گیا ہے ۔ این اے 123میں تحریک انصاف کے ملک ریاض او ر مسلم لیگ (ن) کے مہر جاوید مقابلہ کریں گے ۔ این اے 124 میں حمزہ شہباز اور ولید اقبال آپس میں ٹکرائیں گے

۔ این اے 125 میںڈاکٹر یاسمین راشد اور مریم نواز مد مقابل ہو ں گی ۔ این اے 126 میں میاں مرغوب اور حماد اظہر کے درمیان میچ پڑے گا ۔ جبکہ این اے 127 میں ملک پرویز اور جمشید اقبال سیاسی پنجہ آزمائی کریں گے ۔

FOLLOW US