Monday September 23, 2024

پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ حسن عسکری کون ہیں، مسلم لیگ (ن)ان کی نامزدگی کے کیوں سخت خلاف ہے، اصل حقیقت تو اب سامنے آئی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ایک نامور پروفیسر اور مستند کالم نگار ہیں۔انہوں نے 1980ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا، جہاں انہیں فل برائٹ اسکالر شپ دی گئی۔پروفیسر حسن عسکری پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر رہ چکے ہیں اور تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں اہم تجربہ رکھتے ہیں۔

انہیں جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور سکیورٹی امور پر خصوصی دسترس حاصل ہے۔پروفیسر حسن عسکری نے پاکستان میں جمہوریت اور سیاست پر کئی کتب لکھی ہیں، ان کی اکثر تصانیف کا موضوع سول ملٹری تعلقات رہا ہے۔پروفیسر حسن عسکری اخبارات اور جرائد میں آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں۔23مارچ 2010ء کو صدر پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلی تقرری پر شدید تحفظات ہیں۔پروفیسر حسن عسکری کی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں اور وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انہوں نے ہمیشہ لیگی قیادت کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حسن عسکری سے غیر جابندار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی، ان کی تقرری پر تحریری طورپر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پروفیسر حسن عسکری کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں، بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔

FOLLOW US