Tuesday September 24, 2024

دنیا کی بدترین ائیر لائنز کی درجہ بندی کر دی گئی قومی ائیر لائن PIAکس نمبر پر آگئی، افسوسناک رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرلائن بدترین کارکردگی پر دنیا کی 72 ایئرلائنز میں سے70 ویں نمبر پرآگئی۔بھارت کی ایئرانڈیا12 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر رہی۔ ایئر ہیلپ کی طرف سے جاری دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں سب سے پہلا نمبر قطر انٹرنیشنل ایئرلائن کو دیا گیا ۔ قطر کے ہی حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شاندار کارکردگی پرپہلے نمبر ملا۔ لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ 80 ویں ، دبئی ایئرپورٹ 114ویں اور کویت ایئرپورٹ کو سب سے آخری141 واں نمبر ملا۔ بھارت کے تین ایئرپورٹس کو اچھی کارکردگی پراس فہرست میں

شامل کیاگیا۔ قومی ایئرلائن کی طرح پاکستان کا کوئی بھی ایئرپورٹ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عالمی رینکنگ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

FOLLOW US