Tuesday September 24, 2024

ہم لوگوں نے بڑا ظلم ڈھا دیا، ہمیں جمائمہ خان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ،کتنی معزز خاتون ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین رہنما نے ایسا بیان دے ڈالا کہ شریف برادران بھی چونک جائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چئیرمین پاکستان تحریکن انصاف عمران خان نے اپنی کئی تقریروں کے دوران یہ بات کہی کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے ساتھ بڑی زیادتیاں کیں۔ انھیں یہودی بنا دیا ۔ ان پر ٹائلوں کی سمگلنگ کا مقدمہ قائم کر دیا ۔ اور یوں ان لوگوں کی وجہ سے ہمارے درمیان طلا ق ہو گئی ۔ ان لوگوں کی وجہ سے وہ خاتون

21سال کی عمر میں بے پناہ دکھ اور تکالیف برداشت کرتی رہی۔ تاہم اب ان باتوں کا اعتراف مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ نے بھی کر لیا ہے ۔اپنے ایک بیان میںانھوںنے کہا ہے کہ ہم اعتراٖف کرتے ہیں کہ ہم نے جمائمہ خان سے بڑی ناانصافیاں کیں۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہم لوگوں نے جمائما خان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ن لیگی رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ میرا پی ٹی آئی سے شدید اختلاف ہے۔لیکن ہمارے لوگوں نے جمائما خان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔اور مجھے شرم آتی ہے کہ ہم نےجمائما خان کو یہودی کہا۔پہلی بات تو یہ ہے کہ اللہ کے نبی نے یہودی سے شادی کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔لہذا اس میں کوئی بری بات نہیں ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر جمائما خان کہتی تھی کہ میں مسلمان ہوں تو ہم کون ہوتے ہیں ان کو کچھ کہنے والے۔میں جمائما خان کی دو باتوں سے ہت متاثر ہوا ہوں اور میرے خیال سے وہ بہت معزز خاتون ہیں۔اور میں پاکستان کی طرف سے کہتا ہوں کہ ہم نے جمائما خان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بنی گالا والا گھر جمائما خان نے خریدا۔لیکن ان دونوں کی طلاق ہو گئی۔لیکن جمائما خان نے خان صاحب سے کہا کہ میں نے یہ گھر بے نامی میں خریدا تھا،اب ہماری طلاق ہو گئی ہے لیکن مجھے یہ گھر اپنے پاس رکھنا مناسب نہیں لگتا۔دوسری بات یہ کہ عمران خان پر الزام ہے کہ ان کی سیتا وائٹ سے مبینہ طور پر ایک بیٹی ہے۔اور جمائما خان اس بچی کی پرورش کر رہی ہیں۔اس لیے میں یہ ضرور کہوں گا کہ جمائما خان ایک گریس فل خاتون ہیں۔اور اگر جمائما خان کہتی ہیں کہ میں مسلمان ہوں تو وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔اور اگر وہ ایک یہودی خاندان سے ہیں تو بھی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

FOLLOW US