Tuesday September 24, 2024

بڑے شہر سے خطرناک ٹارگٹ کلر پکڑا گیا، کس اہم سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، بڑی خبر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم خالد ایم کیوایم کے یوسی چیئرمین راشد مما کے قتل میں ملوث ہے، راشد مما کو ایم کیو ایم لندن کے کارندے کہکشاں کے کہنے پرقتل کیا گیا تھا، کہکشاں خان اور اس کی ٹیموں میں بینک ٹرانزکشن بھی ہوئی۔ملزم

خالد نے وارداتوں کیلئے کئی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں، وقوعہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ملزم کی نشاندہی ہوئی، ملزم سے واردات میں استعما ل ہونیوالا سلحہ بھی برآمد کر لیا گیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزم خالد نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے مستقل رابطے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو متحدہ لندن کی جانب سے کراچی میں فنڈز اکھٹا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

”عمران خان، حمزہ علی عباسی اور مراد سعید کے ساتھ اکیلے میں کیا کرتے تھے؟“ ریحام خان نے کتاب میں تاریخ کا شرمناک ترین الزام لگا دیا، ہرکسی کو ہلا کر رکھ دیا

FOLLOW US